بھٹکل:25/ دسمبر(ایس اؤنیوز)گوڑ سارسوت سماج کلیان سیوا سمیتی کے سالانہ کھیل مقابلوں کی مناسبت سے وڈیر مٹھ کے میدان میں بھٹکل جی ایس بی طبقہ کے افراد کے لئے کبڈی کے کھیل مقابلوں انعقادکیاگیا۔
ہیانگو میاٹ کبڈی کھیل مقابلوں کا اُڈپی ضلع جی ایس بی ہت رکشھنا ویدیکے کے سنچالک وویکانند شنئی نے افتتاح کیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ماروتی کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدر اشوک پائی نے خطاب کیا۔ جی ایس بی ایگلس، نندنی نائٹ رائڈرس، رگھوناتھ وارئیرس، بھٹکل بلس ٹیموں کے درمیان ہوئے مقابلے میں بھٹکل بلس نے جیت حاصل کی۔
نکول کامت بیسٹ رائیڈر، نکول شانبھاگ پلئیر آف دی میچ، نتیانند پربھو بیسٹ ڈفنڈرکےخطابات سے نوازے گئے ۔ پروگرام میں ہبلی کے صنعت کارنارائن شانبھاگ، صنعتکار شری دھر شانبھاگ، سماجی کارکن اُدئیے آر پائی ، وٹھوبا پربھو، گنپتی پربھو، ونود پربھو، ہریش چندر کامت، نیتا کامت، صدر کرن شانبھاگ وغیرہ موجود تھے۔ شری ناتھ پائی اور وگھنیش پربھو نے نظامت کی تو چندرکانت کامت نے شکریہ اداکیا۔